سرحدی علاقوں میں کاروبار کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، کوآرڈی نیٹر وزیراعلیٰ بلوچستان

تفتان (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر ، بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے ڈویژنل آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی نے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان کا دورہ کیا، جہاں بلوچستان عوامی پارٹی اور خان پینل کے رہنماﺅں نے لندن روڈ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان حکومت سرحدی علاقوں میں لوگوں کو بہتر سہولت اور کاروبار کے ذرائع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، تفتان کو تجارتی لحاظ سے بڑی اہمیت حاصل ہے بلوچستان عوامی پارٹی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان بھر میں روز بروز مقبول ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتان کے عوام نے جس طرح بلدیاتی انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار وں کو کامیاب بنایا اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا تفتان میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی تعاون سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں بلوچستان کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوارڈینیٹر ، بلوچستان عوامی پارٹی کے رخشاں ڈویژن کے ڈویژنل آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کے دیرینہ مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرینگے عوام کو مایوس نہیں کرینگے ہم نے قلیل مدت میں ضلع چاغی کے لیے بہت سے ترقیاتی فنڈز رکھے ہیں جن کی تکمیل سے ضلع چاغی کے عوام میں خوشحالی ائیگی اخر میں نومنتخب کونسلر حاجی عبدالواحد سنجرانی کی جانب سے میر اعجاز خان سنجرانی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جہاں بلوچستان عوامی پارٹی اور خان سنجرانی پینل کے سرکردہ رہنماں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں