پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے مجرمانہ اقدامات قابل مذمت ہیں، یو اے ای
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ تخریب کاری اور تشدد کیخلاف پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے مجرمانہ اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔دوسری جانب قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات کے تناظر میں تشدد کے استعمال کو مسترد کرتے ہیں اور عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات ہیں۔
Load/Hide Comments


