عمران خان کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ن لیگی رہنما گرفتار
لاہور(انتخاب نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دھمکیاں دینے کے الزام پر ن لیگ کے سابق وائس چیئرمین حافظ آباد رائے قمر زمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رائے قمر زمان کو گاو¿ں کالیکی کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان کو دھمکیاں دینے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے رائے قمر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا۔پنجاب کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے حکم دیا کہ عمران خان کو دھمکیاں دینے والے ن لیگی رہنما کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔


