کوئٹہ، گرانفروشی میں ملوث 37 دکاندار گرفتار، 5 دکانیں سیل کردی گئیں

کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیف سیکرٹری بلوچستان،کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈا¶ن کرتے ہوئے 37 گرانفروش گرفتار 5 دکانیں سیل جبکہ متعدد دکانداران کو سختی سے تنبیہ کی گئی اس سلسلے اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کی زیر نگرانی سریاب ڈویژن میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے کارروائیاں گزشتہ ماہ سے جاری ہیں اس دوران سرکاری نرخنامہ کی مکمل عملداری کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اس حوالے سے روزانہ کہ بنیادوں پر چھاپہ مار ٹیمیں مختلف علاقوں میں کارروائیاں رکھے ہوئے گذشتہ روز قمبرانی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 10 گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا۔جبکہ عوام اس حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور مہنگے داموں اشیاءفروخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ انتظامیہ بروقت کارروائی عمل میں لائے گی۔اس سلسلے میں کسی سے کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر نگرانی خصوصی سیل گرانفروشوں، تجاوزات کے خاتمے اور دیگر مفاد عامہ کے معاملات کی نگرانی کررہا ہے ضلع بھر میں کارروائیاں جاری ہیں انتظامیہ کی حتی الوسعی کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صدر اور اسپیشل مجسٹریٹ صدر کی نگرانی میں پرائس کنٹرول کمیٹی نے نوحصار،سمنگلی روڈ اور نواں کلی بازار میں کارروائی کرتے ہوئے 27دکانداروں کو گرفتار جبکہ 3دکانیں سیل کردیے جبکہ عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے والی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات ہٹا دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں