معظم کے گھر والوں کو مدعی بننے کیلئے 5 کروڑ روپے کی آفر کی گئی، شاہ محمود قریشی

لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ نے معظم کے گھر والوں کو مقدمے کا مدعی بننے کیلئے رشوت دینے کی کوشش کی۔ لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سینئرصحافیوں سے گفتگو کی اور کہا کہ ن لیگ والے جاں بحق کارکن معظم کے گھر 5 کروڑ روپے لے کر پہنچے اور گھر والوں کو مقدمے کا مدعی بننے کیلئے رشوت دینے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے معظم کے خاندان کو لالچ بھی دیا اور ڈرایا دھمکایا لیکن وہ ان کے لالچ میں نہیں آئے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ عمران خان پرحملہ کرنے والے کو جنونی کہا تو پھر ن لیگ والے معظم کے گھر کیوں گئے؟ ہمارے دیے گئے تین ناموں پر مقدمہ کرتے، چاہے تفتیش میں جھٹلا دیتے۔ ان کا کہنا تھاکہ بینظیر کی موت پر زیادہ رد عمل سندھ میں آیا لیکن عوام اسطرح نہیں نکلے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں