جیکب آباد سے خواتین اور بچوں سمیت 61 افغان باشندے گرفتار

جیکب آباد (انتخاب نیوز) جیکب آباد سے 61افغان باشندے گرفتار، 16خواتین اور 15بچے شامل ہیں، صدر پولیس کے حوالے فارین ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے بائی پاس پررینجرز نے بلوچستان سے دو ٹرکوں کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے سندھ میں داخل ہونے والے افغان باشندوں کو گرفتار کرکے صدر پولیس کے حوالے کر دیاجن میں محمد زمان، عبدالرزاق، ولی خان، عبدالباری، عبدالغنی، نصیب اللہ، محمد زمان، عبدالواحد، صفر محمد سمیت 16خواتین اور 15بچے شامل ہیں افغانی کچلاک سے قاضی احمد اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کے لئے جارہے تھے، صدر تھانے پر افغان باشندوں کے خلاف فارین ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں