شیرانی سے پشاور کے رہائشی کی لاش برآمد


ژوب؛ شیرانی کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق شیرانی کے علاقے دانہ سر سے ایک شخص گل شاہ ولد عطا محمد قوم ناصر ساکن پشاور کی لاش برآمد ہوئی ہے ذرائع کے مطابق گذشتہ رات مقتول نے زخمی حالت میں اپنے گھر کو فون پر آگاہ کرتے بتایا تھا کہ کوئٹہ سے ژوب پہنچنے کے بعدژوب سے ٹو ڈی گاڑی میں دیگر تین نامعلوم سواریوں کے ہمراہ ڈی آئی خان کے لئے روانہ ہوا تاہم راستے میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ سے گذرنے کے بعد گاڑی میں سوار افراد نے انہیں ایک نامعلوم مقام پر کھائی میں پھینک کر فرار ہو گئے اس اطلاع پر ڑوب پولیس نے ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاش شروع کر دی تاہم اس شخص کی لاش آج دانہ سر شیرانی کے علاقے سے ملنے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا ذرائع کے مطابق مذکورہ ایک بڑے کاروباری شخص تھے جن کے پاس ممکنہ طور پر رقم موجودگی کی وجہ سے قتل کر دیا گیا ہے لاش کو پشاور روانہ کر دیا گیا