چاغی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق
چاغی (انتخاب نیوز) چاغی کے نواحی علاقے گزن کے قریب سے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد۔ لیویز ذرائع مقتولین کی لاشیں پک گاڑی سے برآمد کرکے پرنس فہد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتولین کی شناخت سراج احمد اور باران کے ناموں سے ہوئی ہے، ہسپتال ذرائع قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی، مقتول سراج احمد لیویز فورس کو ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا، ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیئے گئے،
Load/Hide Comments


