عمران خان نے کارکنوں کو راستے اور سڑکیں کھولنے کی ہدایت کردی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں کو سڑکیں اور راستے کھولنے کی ہدایت کردی۔ کارکنوں کے نام اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ان کا "حقیقی آزادی” کیلئے لانگ مارچ دوبارہ شروع ہوگیا ہے اس لیے وہ اپنے تمام کارکنوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ فوری طور پر سڑکیں کھول دیں۔خیال رہے کہ عمران خان پر ایک ہفتہ پہلے ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے موٹروے سمیت ملک بھر میں دیگر سڑکوں کو بلاک کر رکھا تھا۔
Load/Hide Comments


