مسلمان کی قوت اسکا ایمان ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلمان کی قوت اسکا ایمان ہے،اپنے ایمان کو مضبوط کرنے کیلئے اور ارشادِ نبویؐ کی پیروی کرتے ہوئے صرف اللہ کی رضا اور ثواب کی خاطر رکھے گئے روزے، ربّ ِکریم کی طرف سے ہمارے تمام پچھلے گناہوں کی بخشش کا وعدہ ہیں۔ اتوار کو ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے صحیح بخاری کی یہ حدیث مبارکہ بھی شیئر کی کہ ”’ جو رمضان میں حالت ایمان اور ثواب کی نیت سے روزہ رکھتا ہے تو اس کے پچھلے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں“وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ ہم سب کو یہ توفیق عطا فرمائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں