پاکستان کاایف 16 طیاروں کا منصوبہ فوجی امداد نہیں فوجی سازوسامان کی فروخت ہے، امریکا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈلو نے پاکستان کو ایف 16 جنگی طیاروں کی فروخت سے متعلق کہا ہے کہ واضح کرنا چاہتا ہوںایف 16 طیاروں کا یہ منصوبہ فوجی امداد نہیں فوجی سازوسامان کی فروخت ہے ،امریکا کسی ملک کو فوجی سامان فروخت کرتا ہے تووہ اسکی تکنیکی معاونت بھی فراہم کرتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈلو نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ،بھارت ،پاکستان کے درمیان براہ راست مذاکرات سے ہی مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے۔ڈونلڈلو نے کہاکہ بھارتی حکومت کو کشمیر میں مقامی الیکشن اور سیاسی حقوق بحال کرنے چاہئیں،کشمیر میں یقینی بنایا جانا چاہئے کہ میڈیا اپناکام جاری رکھ سکے امن کیلئے یہ سب ضروری ہے ،ان کاکہناتھاکہ امید ہے آئندہ برس میں کشمیر میں امن یقینی بنایا جا سکے گا،امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف وزیوں پر اعلیٰ سطح پر بات چیت کی ہے۔پاکستان کو ایف 16 جنگی طیاروں کی فروخت سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری نے کہاکہ واضح کرنا چاہتا ہوں ایف 16 طیاروں کا یہ منصوبہ فوجی امداد نہیں فوجی سازوسامان کی فروخت ہے ،امریکا کسی ملک کو فوجی سامان فروخت کرتا ہے تووہ اسکی تکنیکی معاونت بھی فراہمم کرتا ہے۔ڈونلڈلو نے واضح کیا کہ وہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق کوئی سوال نہیں لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں