ہمارے چچازاد بھائی طاقت کے بلبوتے ہماری جائیداد پر قبضہ کر کے اب ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ہاشم خان، بشیر احمد
کوئٹہ(این این آئی) چمن کے قبائلی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہمارے چچازاد بھائی طاقت کے بلبوتے ہماری جائیداد پر قبضہ کر کے اب ہمیں جان سے مارنے اور اغواء کر نے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ہم بھائیوں پر چمن میں جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت نصف درجن سے زائد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، وزیر اعلیٰ بلو چستان،کمانڈر 12کور، چیف سیکر ٹری بلو چستان سے مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کر کے طاقتوار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے۔ یہ بات انہوں نے چمن کے قبائلی رہنماؤں ہاشم خان، بشیر احمد، محمد نعیم عجب خان نے ہفتہ کوکوئٹہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے چچا زاد بھائی کوئٹہ، چمن، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں واقع ہماریں جائیدادوں پر طاقت کے بلوتے قبضے کر کے انہیں ہڑ پ کر نا چاہتے ہیں،ہم یتیم بھائیوں پر چمن میں نصف درجن سے زائد جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور اب ہمیں جان نے مارنے اور اغواء کر نے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری جائیدار سے متعلق کیس عدالت عالیہ میں جا ری ہے ہمیں عدالت پر یقین ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے قبیلے کے سرابرہ حاجی لالو خان ملیزئی پر مختلف الزامات عائد کئے گئے ہیں جو کہ سراسر جھوٹ پر مبنی اور ایک سازش کے تحت قبائلی اور عزت دار لوگوں کو بدنام کر نے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ حاجی لالو خان پر ملیزئی پر الزامات لگانے کی بجائے ہوش سے کام لیتے ہوئے حقائق جاننے کی کوشش کی جائے بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔


