یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی،الائچی،چائے کے نرخوں میں کمی
اسلام آباد :یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، الائچی چائے کے نرخوں میں کمیکردی گئی۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی 8 سے 9 روپے فی کلو سستاکردیا گیا،کراچی زون کیلئے گھی کی قیمتوں میں 9 روپے کمی کی گئی،ایک کلو کیٹگری ون کا برانڈڈ گھی 520 سے کم ہو کر512 روپے کلو ہوگیا،پانچ کلو والے گھی کا ڈبہ 2625 روپے سے کم ہو کر2580 روپے کا ہوگیا،5 کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں 45 روپے کمیکی گئی ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، نوٹیفیکیشن کے مطابق 80 گرام الائچی چائے کے نرخوں میں 45 روپے کمی کر دی گئی،170 گرام الائچی چائے کی قیمت میں 100 روپے کمی، 430 گرام الائچی چائے بھی 357 روپے سستی کر دی گئی،900 گرام الائچی چائے 845 روپے سستی ہوگئی۔#/s#
Load/Hide Comments


