زدمبادلہ کے ذخائر بچانے کیلئے کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر پابندی یاں عائد

کراچی: گورنر اسٹیٹ جمیل احمد نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 10 ارب ڈالر سے کم رہنے کی توقع ہے،جو عالمی بینک کی مجموعی ملکی پیداوارکے4.3 فیصد کی تازہ ترین پیش گوئی سے تقریبا نصف کم ہے، اس سے شرح مبادلہ پر دباو کم ہو سکتا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران سٹیٹ بنک کے گورنر نے کہا کہ حکومت اور مرکزی بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی مناسب سطح کو برقرار رکھنے کی کوششوں کے باعث کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کے استعمال پر عائد تازہ پابندیوں سے ملک سالانہ50کروڑڈالر کا زرمبادلہ بچائے گا۔اس ہفتے مرکزی بینک نے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کے استعمال کو محدود کرنے کے علاوہ ڈالر کے بیرونی بہاو اور مقامی مارکیٹ سے ان کی خریداری پر نئی پابندیاں عائد کیں۔جمیل احمد نے کہا کہ کریڈٹ کارڈ سے ہونے والی لین دین 1.4 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے جو کہ تازہ اقدامات کے بعد50کروڑ ڈالر تک کم ہو جائے گی۔اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کی غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی کیلیے وسل بلوئنگ کا فورم متعارف کرا دیا ہے۔بینک دولت پاکستان نے احتساب اور دیانت داری کے ماحول کو فروغ دینے کی غرض سے ایک مخصوص ای میل ایڈریس (WhistleBlowing.FX@sbp.org.pk) متعارف کرایا ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے عوام الناس زرمبادلہ میں انجام دی جانے والی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع اسٹیٹ بینک کو دے سکتے ہیں۔یہ ای میل کسی ایکس چینج کمپنی کی جانب سے انجام دی جانے والی غیر قانونی سرگرمی سے آگاہ کرنے یا کسی ایکس چینج کمپنی کی طرف سے کرنسی کے تبادلے کی ٹرانزیکشن کی سسٹم سے نکلی ہوئی رسید فراہم نہ کرنے کی رپورٹ کرنے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں