پاکستان میں سیاسی ومعاشی بحران شدت اختیار کرگیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ملک کا سیاسی و معاشی بحران شدت اختیار کر گیا ہے عمران خان کی ایجی ٹیشن جاری ہے جبکہ صدر علوی نے واضح کیا کہ بیک ڈور چینل کے ذریعے ہونے والے مذاکرات ابھی تک بے نتیجہ رہے ہیں ادھر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا ہے واضح رہے کہ سعودی ولی عہد 21 نومبر کو پاکستان آرہے تھے تاہم پاکستان کی خراب صورتحال کے پیش نظر انہوں نے انڈونیشیا کا دورہ طے کروایا۔ پاکستان میں وفاقی حکومت تقریباً غیر فعال ہے وزیراعظم شہباز شریف لندن میں بیمار پڑے ہیں اور انہوں نے وطن واپسی موخر کر دی ہے خیال رہے کہ وہ اس دوران اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف سے پاکستان کی سیاسی صورت حال اور نئے آرمی چیف کی تقرری پر مزید صلاح و مشورہ کریں گے رات گئے ان کی اپنے بڑے بھائی سے طویل ملاقات ہوئی ہے شہباز شریف کی واپسی کے ایک ہفتہ بعد آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری وزیراعظم کو بھیج دی جائے گی دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ آصف علی زرداری بھی اچانک سرگرم ہوگئے ہیں انہوں نے چیدہ چیدہ لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے باور کیا جاتا ہے کہ وزیراعظم آرمی چیف کی تقرری کے بارے میں ان سے بھی مشورہ کریں گے سیاسی بے یقینی اور عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوگئی ہے امریکہ کے ممتاز اخبار وول اسٹریٹ نے اس تباہی کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیا ہے ان کے ایجی ٹیشن کی وجہ سے آئی ایم ایف نے آئندہ ہفتہ ہونے والے مذاکرات ملتوی کر دیئے ہیں اور پاکستان نے ڈومور کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ملک کے حالات اس وقت واضح ہوں گے جب عمران راولپنڈی پہنچ کر اسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں