سندھ میں کاریں چل رہی ہیں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے‘حلیم عادل شیخ


اکراچی: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وپارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک سازش کے تحت سندھ حکومت نے مساجد کو بند کروایاہے، وزیراعلیٰ سندھ صوبے میں مذہبی انتشار پھیلارہے ہیں اس وقت مساجد بند ہونے کے ساتھ امام بارگاہوں تک کو بند رکھا جارہاہے،ہم سندھ میں مذہبی فسادات ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں جو کہ کسی بھی حال میں نہیں ہونے چاہیں،یہ سب ہی جانتے ہیں کہ رمضان کے مہینے میں سندھ حکومت نے عوام کو عبادت نہیں کرنے دی اور ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں سندھ حکومت نے عوام کو عبادت سے محروم رکھا،وزیراعلیٰ سندھ کو معلوم ہے کہ وہ اس سیٹ سے جانے والے نہیں ہے ان کی نوکری پکی ہوچکی ہے،وزیراعلیٰ کی کنجی سے15ہزار ارب روپے نکلے ہیں، سندھ حکومت کی نااہلی کی بڑی مثال یہ ہے کہ کاریں تو چل رہی ہیں مگر پبلک ٹرانسپو رٹ بند ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انٹراسٹی اورسٹی ٹرانسپورٹ کو فوراً کھولا جائے اگر عام آدمی کے لیے یہ سب کچھ میسر نہیں ہے تو سندھ حکومت کے وزیروں کو بھی سفر کرنے کا حق نہیں پہنچتا،عید کا موسم ہے چاہتے ہیں کہ ایس اوپیز کے تحت ٹرانسپورٹ کا مطالبہ فوری حل کیا جائے،تاکہ پردیسی اور مزدور طبقہ عید کے روز اپنے گھروں کو جاسکے۔