ثنااللہ زہری کی پارٹی رہنماملک عبداللطیف شاہوانی کی عیادت کیلئے ہسپتال آمد
کراچی(انتخاب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان ثنااللہ زہری کی آغاخان ہسپتال آمد گزشتہ دنوں خضدار دھماکہ میں زخمی ہونے والے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماملک عبداللطیف شاہوانی کی عیادت کی انکی جلدصحت یابی کےلئے دعااور نیگ تمناو¿ں کا اظہار کیا،اس موقع پر چیف آف جھالاوان ثنااللہ زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان ایسے بزدلانہ حرکتوں سے کبھی مرعوب نھی ہونگے، ہم خضدار کے پرامن حالات کو کسی صورت خراب کرنے کی اجازت نھی دینگے بڑے قربانیوں کے بعد خضدار کے عوام کو امن میسر آیاہے سماج دشمن عناصر کو جھالاوان کی پر امن فضا ہضم نھی ہورہاہے، اس لئے وہ بدامنی پیھلانے کی کوشش کررہے ہیں ہمارے ہوتے وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ،نوابزادہ شاہجہان زہری میر عبدالنبی زہری پرسنل سیکریٹری میر خان محمد زہری ،زیرک زہری چیف آف جھالاوان ثنااللہ زہری کے ہمراہ تھے ،اس موقع پر پولیٹکل سیکریٹری نواب زہری میر عبدالکبیر قمبر مینگل میر فیصل زہری ڈاکٹر مولابخش مینگل سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔


