کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بارش ,سر دی کی شدت میں اضا فہ
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جا ری سر دی کی شدت میں اضا فہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ،ژوب، موسی خیل، قلعہ سیف اللہ، پشین، ز یارت چمن، ہرنائی میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضا فہ ہو گیا سر دی بڑھتے ہی مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج (پیر) کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شما لی ا ضلاع میں سرد رہے گا۔
Load/Hide Comments


