کمبوڈیا: کورونا کا آخری مریض بھی ہسپتال سے رخصت

کمبوڈیا :کمبوڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ہاں کورونا وائرس کا آخری مریض بھی صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے رخصت ہو گیا ہے اور اب ملک میں کورونا کا کوئی مریض موجود نہیں ہے۔سنیچر کو ملک میں ٹیلی وین سکرینز پر دارالحکومت کے ایک ہسپتال کے لائیو مناظر میں 36 سالہ خاتون کو ہسپتال سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا۔کمبوڈیا میں وائرس کے 122 متاثرین سامنے آئے ہیں اور کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔صحت کے حکام نے تنبیہ کی ہے کہ وہ عائد کردہ پابندیوں میں نرمی نہیں کریں گے۔ ان پابندیوں میں سکولوں کی بندش، سرحد پر داخلی راستوں کی چیکنگ اور قرنطینہ کی پابندی پر سختی سے عمل جاری رہے گا۔محکمہ صحت کے وزیر مام بن ہنگ کا کہنا ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ زیادہ تر متاثرین بیرونِ ملک سے آنے والے ہیں اس لیے ہمیں سرحدی چیک پوائنس جن میں ہوائی اڈے، بندرگاہیں اور زمینی راستے شامل ہیں، کے حوالے سے بہت احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔


