زمینداروں میں مفت بیچ کی تقسیم شفافیت کیساتھ یقینی بنا رہے ہیں، انسپکشن ٹیم وزیراعلیٰ بلوچستان

ڈھاڈر (انتخاب نیوز) ضلع کچھی میں سیلاب سے متاثرہ زمینداروں، کسانوں میں گندم کے بیج کی مفت تقسیم کا آغاز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی انسپکشن ٹیم ڈپٹی کمشنر کچھی محکمہ زراعت اور محکمہ ریونیو کے آفیسران سمیت زمیندارں کاشت کاروں کی شرکت حکومت بلوچستان کے ریلیف پیکیج کے تحت ملک میں زراعت کی جانب سے ضلع کچھی کی سیلاب و بارشوں سے شدید متاثرہ زمینداروں کسانوں اور کاشتکاروں میں گندم کے بیج کی مفت تقسیم کرنے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں ضلع کچھی کے صدر مقام ڈھاڈر میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی انسپکشن ٹیم ڈپٹی کمشنر کچھی سید آغاز سمیع اللہ اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر ایاز احمد لاشاری کی موجودگی میں بیج کی تقسیم کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر زمیندار کاشتکاروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس عمل کو انتہائی خوش آئند اور حوصلہ مند کہا کہ بروقت بیچ کی دستیابی سے ان کی فصلوں پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور مفت بیج کے ملنے سے انہیں کافی سہارا ملا ہے کیونکہ ہم سیلابی صورتحال کے سبب یہ سکت کھو بیٹھے تھے کہ اتنا مہنگا بیچ مارکیٹ سے بوائی کے لیے خرید کر پاتے ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر کچھی نے بتایا کہ چھوٹے اور شدید متاثرہ زمینداروں میں مفت بیچ کی تقسیم کو انتہائی شفافیت کے ساتھ یقینی بنا رہے ہیں۔محکمانہ طریقہ کار اور صوبائی حکومت کی وضع کردہ پالیسوں کے تحت کسی بھی کسان کاشتکار کو شکایات کا موقح نہیں دینگے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی انسپکشن ٹیم بھی ساری صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ متاثرہ اور متعلقہ لوگوں میں گندم کی بیج کی فراہمی کو بروقت یقینی بنایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں