افغان حکومت نے باب دوستی پر فائرنگ واقعے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) افغان حکومت نے پاک افغان سرحد باب دوستی پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی جبکہ چمن میں پاک افغان سرحد تیسرے روز بھی بند رہی۔ ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہدنے گزشتہ دنوں اسپین بولدک بارڈر پر پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے موقف دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 13 نومبر 2022ء کو قندھار اسپین بولدک سے چمن جانے والے راستے پر پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں پر ایک شخص نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی سکیورٹی اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان حکومت مذکورہ واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے، واقعے کی تحقیقات اور اس میں ملوث افراد کے تلاش کے لئے اعلی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کوشش ہے کہ آئندہ ایسے واقعات وقوع پذیر نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں