بلوچستان پولیس باقی صوبوں کی پولیس کی طرح چاق و چوبند ہے، آئی جی بلوچستان

کوئٹہ(انتخاب نیوز) آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پولیس باقی صوبوں کی پولیس کی طرح چاق و چوبند ہے، بلوچستان میں فرانزک لیبارٹری کی بلڈنگ بھی بن چکی ہے،پولیس جوانوں کی جانب سے پروفیشنلزم کا عملی مظاہرہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔یہ بات انہوں نے 15 مددگار ،کرائم سین یونٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا کہ پولیس جوانوں کی جانب سے پروفیشنلزم کا عملی مظاہرہ دیکھ کر خوشی ہوئی کرائم سین یونٹ کی جانب سے بہترین کام کیا گیا،اینٹی رائڈ یونٹ نے بھی زبردست فن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کا نظام پاکستان میں انگریزوں نے متعارف کروایاپاکستان میں 115 مددگار بہت مشہور ہے ہر شہر میں پولیس کا ماڈل بنایا گیا ہے صوبائی دارلحکومت میں اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر جگہ تھانے کی پولیس نہیں پہنچ سکتی پولیس کے ریسکیو کا عمل کم سے کم ہوتا ہے بلوچستان کی پولیس باقی صوبوں کی پولیس کی طرح چاق و چوبند ہے، آئی جی پو لیس عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ مظاہرین مذاکرات کے بعد بھی منتشر نہیں ہوتے تو وہاں ہلکے سی طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے، بلوچستان میں فرانزک لیبارٹری بنانے جارہے ہیں، فارنزک لیبارٹری کی بلڈنگ بھی بن چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں کمیونٹی پولیسنگ کا آغاز بھی کرنے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں