ہم ملکی اداروں کی عزت و وقار کی تضحیک نہیں ہونے دیں گے،مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد :سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قوم ایک صف ہو کر پاکستان کے خلاف داخلی جارحیتکا مقابلہ کرے، دشمن ملک پاکستان کو اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا جتنا عمران خان پہنچا رہا ہے، دفاعی اداروں کو ذلیل و رسوا کرنا جیسے ان کا مشن ہو لیکن ہم ملکی اداروں کی عزت و وقار کی تضحیک نہیں ہونے دیں گے، عمران خان دوسروں پر الزامات لگاتا ہے اور گالیاں دیتا ہے لیکن اپنے ساڑھے 3سال حکومت کی کارکردگی کسی کو نہیں بتاتا ہے،آج حکومت ان کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان کی ڈوبی کشتی کو نکالنے کی جتن کر رہی ہے۔ بدھ کو سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم ایک صف ہو کر پاکستان کے خلاف داخلی جارجیت کا مقابلہ کرے، دشمن ملک پاکستان کو اتنا نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا جتنا عمران خان پہنچا رہا ہے، دفاعی اداروں کو ذلیل و رسوا کرنا جیسے ان کا مشن ہو لیکن ہم ملکی اداروں کی عزت و وقار کی تضحیک نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں پر الزامات لگاتا ہے اور گالیاں دیتا ہے لیکن اپنے ساڑھے 3سال حکومت کی کارکردگی کسی کو نہیں بتاتا ہے،آج حکومت ان کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان کی ڈوبی کشتی کو نکالنے کی جتن کر رہی ہے، عمران خان کی پالیسیوں سے ملک دیوالیہ پن کے قریب پہنچ گیا تھا،عمران خان کی حکومت میں پاکستان بلیک لسٹ ہو گیا تھا۔ فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کے75سال کے بعد حکومت کی پالیسی سے سود سے پاک کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں وہ بین الاقوامی سازش آج کہاں گئی جو آپ جھوٹا کاغذ لہراتے تھے، دو دن گزرے ہیں اب آپ کہہ رہے ہیں وہ قصہ پارینہ ہے، امریکہ آپ کا دشمن تھا، اب ناک رگڑ کر اس سے دوستی کی باتیں کر رہے ہیں، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، غلط بات زیادہ دیر نہیں چلتی۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان پر حملے کا مسئلہ کبھی حل نہیں ہو گا، یہ اب معمہ بن گیا ہے، حقائق سامنے آ گئے ہیں کہ اصل کہانی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت امریکہ، انڈیا، اسرائیل اور عمران خان کے نشانے پر ہے،عمران خان بیرونی ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں، الزام ہمیں دیتے ہیں لیکن اب صبح شام کے بدلتے بیانیہ نے اس کا اصل بیانیہ زمین بوس کر دیا ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ جب چینی صدر پاکستان کے دورہ پر آرہے تھے تو عمران خان نے 126دن کا دھرنا دیا، آج سعودی ولی عہد آرہے ہیں تو پھر وہی کام شروع کر دیا ہے، عمران خان نے سعودی ولی عہدے کے دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے۔(اح+م ا)


