ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم کیخلاف پاک ایران سرحد پر احتجاجی دھرنے کو 25 روز گزر گئے

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور جیرک بارڈر پر بارڈر کمیٹی پروم کی جانب سے ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم کے خاتمے موبائل ڈیٹا کی بندیش و دیگر مطالبات کے حوالے سے پاک ایران سرحدی تحصیل پروم میں احتجاجی دھرنا بدستور 25 واں روز جاری ہے بارڈر کمیٹی پروم کے آرگنائزر محمد عارف مول جان نے آن لائن کو فون پہ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے تمام مطالبات قانونی آئینی جمہوری ہیں ہم پرامن طریقے سے اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں ابھی تک کسی کو کسی قسم کا نقصان و پریشاں نہیں کیا ہے نہ کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ ہم آسمان سے تاروں کی ڈیمانڈ نہیں بلکہ ایسے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ احتجاج کرنے سے پہلے اداروں کی زمہ داری ہے کہ ہمیں دیں روزگار و ملکی سہولت ہر شہری کا حق ہے لیکن افسوس انہیں مختلف حیلے بہانوں سے نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے کبھی ای ٹیگ کبھی اسٹکیر کے بہانے جبکہ ہم اس ملک کے باسی ہیں ہمارے پاس شناختی کارڈ ہے تو کیا مسلہ ہے کہ ادارے ہمیں ذلیل کریں انہوں نے اس سوال پنجگور کا دوسرا انٹری پوائنٹ چیدگی لسٹنگ کی صورت میں ہفتہ اتوار کو کھولنے جارہا ہے کیا آپ اس کے ماننے و اس میں شامل نہیں ہے کے جواب میں کہا ہے کہ لسٹنگ کی حمایت کرتے ہیں اس میں ہمیں کوئی ہرج نہیں ہے لیکن ہمیں اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا رابط نہیں کیا گیا ہے جب تک ضلعی انتظامیہ ہم سے رابطہ نہیں کریں گے ہمیں اور ہمارے لوگوں کو تحریری صورت میں مطمئن نہیں کریں گے جس طرح ایک ماہ سے دھرنہ جاری ہے مذید دھرنہ جاری رہے گا ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیں گے تب تک جیرک بارڈر بند رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں