دشت لنگا میں لوگوں پر تشدد کا نوٹس لیا جائے‘ حاجی فدا دشتی

تربت (بیورورپورٹ) نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری، سابق چیئرمین ضلع کونسل کیچ حاجی فداحسین دشتی نے کہاہے کہ آج میرے آبائی گاؤں دشت لنگاسی میں میرے لوگوں کو تشدد کانشانہ بنایا گیاہے اور ان کے راشن وغیرہ گراکر ضائع کردئیے ہیں، اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ علاقہ میں انسرجنسی اورحالات کی خرابی کے باعث جہل دشت کا پورا علاقہ انتہائی متاثر رہااور ہمارا گاؤں لنگاسی سمیت دیگر گاؤں دیہات سے لوگ نقل مکانی کرکے تربت، گوادر، کراچی ودیگر علاقوں میں جاکر آبادہوئے اوریہ علاقہ ویران ہوکررہ گئے تھے اب حالات کی بہتری کے بعد میں نے اپنے کچھ لوگوں کو وہاں جاکر آبادکرایا انہیں مال مویشیاں دئیے ان کے پانی کابندوبست کرایا تاکہ ہمارا آبائی گاؤں دوبارہ آباد ہوسکے مگر انتہائی دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ لوگوں کو مارا پیٹاہے ان کے موبائل ودیگر سامان لے گئے ہیں ان کے راشن وغیرہ گراکر ضائع کردئیے ہیں،علاقہ کے عوام طویل عرصہ سے دربہ در رہے ہیں ایک طرف مسلح تنظیمیں ہیں دوسری طرف سیکورٹی فورسز کا عوام کے ساتھ یہ رویہ ہے اب عوام کہاں جائیں، انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ اس واقعہ کانوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں