یہودی شرپسندوں کا قبلہ اول پر دھاوا، مسجد اقصیٰ کا محافظ گرفتار

بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک )درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد ا قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی اور ایک محافظ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔فلسطینی محکمہ اوقاف اور عینی شاہدین کی طرف سے جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت دیگرانتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔ انہوں نے وہاں پر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں اور فلسطینی نمازیوں کو مشتعل کیا۔یہودی آباد کاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر کئے گئے جنہوں نے یہودیوں کی مذہبی رسومات کے موقعہ پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات اداکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں