نوشکی، موسم سرما آتے ہی گیس کی فراہمی بند، خواتین کو گھریلو امور میں شدید دشواری
نوشکی (انتخاب نیوز) موسم سرما کے شروع ہوتے ہی گیس کی فراہمی بند، صارفین پریشان، نوشکی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایل پی جی گیس پلانٹ سے گیس کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا موسم تبدیل ہوتے ہی گیس کی بندش نے صارفین کو پریشان کر رکھا ہے پہلے صبح ناشتے کے وقت گیس کی فراہمی بند کی جاتی تھی اب دوپہر کو کھانا پکانے کے لئے بھی گیس دستیاب نہیں ایل پی جی پلانٹ کو صرف بجلی سے چلایا جاتا ہے بجلی لوڈشیڈنگ کے دوران جرنیٹر یا متبادل ذرائع استعمال نہیں کی جاتی کیسکو نے عوام کو گیا کی سہولت دینے کے لیئے صبح چھ سے سات بجے تک بجلی فراہم کرتی ہے تاکہ گیس پلانٹ کو بجلی میسر ہو اور لوگوں کو گیس پہنچائی جا سکے مگر ایل پی جی گیس پلانٹ کو صبح کے اسٹارٹ نہیں کیا جاتا اور گیس کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس سے لوگوں کو چائے ناشتہ تیار کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے دفتراور سکول جانے والے اسٹاف اور طلباء کو تاخیر ہوتی ہے گیس سلنڈر لکڑی اور دوسرے اضافی اخراجات بھی الگ سے برداشت کرنی پڑتی ہے گیس پلانٹ سے اب صبح کے علاوہ دوپہر کے وقت بھی اضافی لوڈشیڈنگ دیکھنے کو ملتی ہے اور رفتہ رفتہ سردی کی شدت میں اضافے کے بعد تو گیس کی فراہمی مکمل بند ہوتی ہے عوامی سماجی حلقوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلی حکام اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی پلانٹ سے گیس کی بندش کا نوٹس لیا جائے موسم سرما میں لوگوں کو خصوصی ریلیف دیتے ہوئے صبح دوپہر اور رات کو گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کی جائے نوشکی شہر میں واقع کلی فقیران کلی آسیابان کلی عطامحمد اور کلی جمال آباد کو گیس کی فراہمی کے لیئے اقدامات کی جائیں۔


