جیکب آباد, تین معذور بچوں کے باپ کا چار ماہ سے ادویات نہ ملنے پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج

جیکب آباد (این این آئی)جیکب آباد کے محنت کش اور تین معذور بچوں کے باپ کا چار ماہ سے ادویات نہ ملنے پر جمس انتظامیہ کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے اسٹیشن روڈ کے رہائشی محنت کش شعبان ابڑو کے تین بیٹے ثقلین، حرمین اور محمد ذوالقرنین بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اعضا سن ہو گئے ہیں اور گھومنے پھرنے سے قاصر ہیں کو چار ماہ سے جمس ہسپتال سے ادویات دینا بند کر دیا گیا ہے جس پر محنت کش شعبان علی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک بیٹے کے علاج پر ہر ماہ 15ہزار خرچہ ہوتا ہے غریب ہوں علاج کے پیسے نہیں جمس انتظامیہ نے بھی اب دوا دینا بند کر دیا ہے سخت پریشان ہوں میرے بیٹے تعلیم یافتہ ہیں لیکن اسکے باوجود نوکری سے محروم ہیں معذور کوٹہ میں بھی نظرانداز کیا گیا ہے انصاف کیا جائے ڈی سی اور دیگر بالا حکام نوٹس لیں مخیر حضرات مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں