نایاب گھڑی کے بعد عمران خان کا قیمتی ہیروں کی انگوٹھیوں کا سکینڈل سامنے آگیا
اسلام آباد :سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزارت عظمیٰ میں ملنے والے 105 ملین روپے مالیت کے تحائف 38 ملین دیکر اپنے پاس رکھے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں احمد بلال نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ تحائف کی فہرست کے مطابق عمران خان کو 160 تحائف ملے، توشہ خانہ تحائف کی فہرست کے مطابق عمران خان کو 3 سال میں 148 ملین کے تحائف ملے۔احمد بلال نے لکھا کہ عمران خان نے 55 تحائف مفت اور 53 تحائف 37.9 ملین روپے ادا کر کے اپنے پاس رکھے۔سربراہ پلڈاٹ کے مطابق عمران خان کی جانب سے پاس رکھے گئے تحائف کی کل مالیت 104.78 ملین روپے بنتی ہے جبکہ حکومت کو ادا کی گئی رقم تخمینہ شدہ قیمت کا 27 فیصد ہے۔عمران خان کا قیمتی ہیروں کی انگوٹھیوں کا سکینڈل سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانے سے اونے پونے داموں صرف گھڑی کے علاقوہ قیمتی انگوٹھیاں بھی حاصل کیں۔نجی ٹی ویکے مطابق عمران خان کو بحیثیت وزیراعظم بین الاقوامی دوروں کے دوران مجموعی طور پر 89تحائف ملے، جن میں سے انہوں نے 43تحائف کسی بھی قسم کی ادائیگی کے بغیر رکھ لئے۔سرکاری دستاویز سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک عرب ملک سے ہیرے کی 2انگوٹھیاں تحفے میں ملیں، انگوٹھیوں کی قیمت کا تخمینہ 2لاکھ 30ہزار روپے لگایا گیا، 50فیصد ادائیگی کے بعد انگوٹھیوں کیلئے صرف ایک لاکھ 15ہزار 200روپے ادا کئے گئے۔عمران خان نے ایک انگوٹھی 40ہزار 500روپے جبکہ دوسری انگوٹھی صرف 74ہزار 700 روپے میں حاصل کی۔نجی ٹی وی کے مطابق توشہ خانے سے لی گئی انگوٹھیاں عمران خان کے پاس ہی ہیں یا نہیں، اس حوالے سے سرکاری دستاویز میں کچھ واضح نہیں ہے۔


