انڈونیشیا میں 5 اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز گئیں
جکارتہ(انتخاب نیوز)انڈونیشیا کادارالحکومت جکارتہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس پر عمارتوں اور دفاتر کو خالی کرا لیاگیا۔خبرایجنسی کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کاکہناہے کہ دارالحکومت جکارتہ میں 5 اعشاریہ 6 ریکارڈکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ،زلزلے کا مرکز دارالحکومت سے 75 کلومیٹر دور ویسٹ جاوا میں تھا جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ،جکارتہ میں زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں ، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوفزدہ ہو گئے اور گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
Load/Hide Comments


