نواز شریف نے برطانوی ہوم آفس سے اپنی اپیل واپس لے لی

سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی ہوم آفس سے اپنی اپیل واپس لے لی۔تفصیلاط کے مطابق نواز شریف کی اپیل ہوم آفس میں زیر التوا تھی، ابھی تک جج نے اپیل نہیں سنی تھی اور مختلف تاریخ دی جاتی رہی۔برطانیہ چھوڑے بغیر قیام میں توسیع کی درخواست ہوم آفس نے مسترد کردی تھی اور نواز شریف نے فیصلے کے خلاف برطانوی ہوم آفس میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لندن میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں