بہت جلد بولان میل کو چلایا جائے گا،کمشنر سبی
سبی:چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے ساتھ کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،ایڈیشنل ہوم سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری ایری گیشن بلوچستان،چیئرمین سی آئی ٹی،کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ، ایس ای ایری گیشن سبی ڈویژن شیخ محمد زمان،ایس ڈی او ایری گیشن عاصم لونی،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی محب اللہ بلوچ نے شرکت کی۔اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے ایری گیشن اور میونسپل کمیٹی سبی کے ایریا میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے ہدایت جاری کئے چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے عمل در آمد کے لئے ہدایت جاری کئے۔کمشنر سبی ڈویژن نے بتایا ہے کہ دریائے ناڑی کے مین کینال سے سات برانچ ہیں ایری گیشن کی کل ایریا ایک کروڑ پچاس لاکھ فٹ پر مشتمل ہے جبکہ مین کینال کے ایریا میں دس ہزار فٹ پر تجاوزات قائم ہیں جن کے خاتمے کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے میڈیا کو مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کو بھی ہدایت جاری کیا ہے کہ وہ حدود میں ندی نالوں کے قریب تجاوزات کو ہٹا دیں۔انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی کے گزر گاہوں کو کلیئر کیا جائے تاکہ سیلاب کے دوران پانی کے بہاو میں کوئی دشواری نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ دریا اور ندی نالوں کے ایریا میں تجاوزات کے خاتمے سے سیلانی پانی کے بہاو سے جانی و مالی نقصان کم ہوں کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر اور ایس ڈی او ایری گیشن اپنے اپنے اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو پندرہ دن کے اندر اندر رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ بہت جلد بلوچستان کے عوام کو خوشخبری ملے گی اور بولان میل کو چلایا جائے گا ریلوے لائنوں کو سیلاب کے باعث جو نقصان پہنچا ہے ان پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سبی شہر کی خوبصورتی کو نکھارنے اور سبی کو ترقی دینے کے لئے عملی طور پر اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بس اڈہ اور سبزی منڈی کو فعال کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر سبی کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بس اڈہ کو باتھ روم کی سہولیات بھی فراہم کئے جائیں گے۔ٹرانسپورٹرز کے خو تحفظات ہیں مل بیٹھ کر دور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صحافی میرے مشیر ہیں اور معاشرے کے آنکھ اور کان ہے صحافی برادری بھی سبی کی ترقی کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔


