5دسمبر کو کوئٹہ ٹو کراچی روڈ کوئٹہ ٹو سبی دونوں روڈ کو بلاگ کیا جائے گا، بی اے پی

کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی میر داؤد شاہوانی نے کہا ہے کہ 5دسمبر بروز پیر کو کوئٹہ ٹو کراچی روڈ کوئٹہ ٹو سبی دونوں روڈ کو بلاگ کیا جائے گا اور علاقے کے نوجوان بزرگ دیگر رہنما سخت سے سخت احتجاجی دھرنا اور دونوں روڈ کو بند کیا جائے گا اس لئے کہ ہمارے علاقوں میں نہ بجلی نہ گیس اور نہ ہی پانی ہے اور سریاب میں میاں غنڈی اور کیسکو کا دشت کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری ہے۔ گزشتہ کئی روز سے میاں غنڈی نیو فیڈرر اور حسنی فیڈر سمیت تحصیل دشت کے دیگر فیڈرز کو سنگل فیس کرکے عوام کو مشکلات سے دوچار کردیا گیا ہے۔بجلی سنگل فیس ہونے سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوئی ہے زراعت کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے کیسکو عوام دشمن رویہ ترک کرکے مکمل بجلی کی ترسیل شروع کی حاجی داؤد شاہوانی کہا ہے کہ کیسکو و گیس کی جانب سے میاں غنڈی نیو فیڈرز تحصیل دشت کے حسنی فیڈر سمیت تمام فیڈرز کو سنگل فیس کیا گیا ہے۔ جس سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو زمیندار کیسکو کے نادہندہ ہیں ان کے کنکشن منقطع کی جائیں یا ان کے ٹرانسفارمرز کو اتارا جائے چہ جائے کہ مکمل فیڈر کر بند کیا جائے جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حسنی فیڈر سنگل فیس ہونے سے سکوزئی، کمبیلا، عاصم آباد، عمرڈھور سمیت تمام کلیاں متاثر ہیں اور عوام پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں۔انہوں کیسکو کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ظالمانہ روش ترک کرکے حسنی فیڈرز سمیت تمام فیڈرز سے مکمل بجلی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ اور عوام کو پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں