انتخاب اخبار کو جلانے کا واقعہ لاعلمی میں پیش آیا، مستقبل میں ایسا نہیں ہوگا، اے سی سوراب

سوراب:ڈپٹی کمشنرسوراب حبیب اللہ خان موسٰی خیل نے کہاہیکہ گذشتہ روزلیویز اہلکاروں کی جانب سے اخبارات جلانے کاواقعہ لاعلمی اور غیرارادی طورپرپیش آیاتھاانتظامیہ کامقصد بازار کے چوک سے تجاوزات کرنے والے ریڑھیوں اور پتاروں کاہٹاناتھانہ کہ ہاکروں کے اخبارات کوجلانایا ہٹاناتھاجس پر ہمیں دلی افسوس ہے ہم سجھتے ہیں کہ اس واقع کو نہیں ہوناچاہیے تھاکوشش ہوگی کہ آئندہ اس طرح کا واقعہ پیش نہیں آئے ان خیالات کااظہارانہوں نے سوراب پریس کلب کے ممبران اور نیوز ایجنٹس سے اپنے دفترمیں ملاقات کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ کسی بھی علاقے کے مسائل کو اجاگرکرنے میں پریس کابہت بڑا کردارہوتاہے جو کہ مسائل کو اجاگر کرکے ہم تک پہنچاتے ہیں اور ہم انھیں اپنے سے بھی اعلٰی حکام تک پہنچاتے ہیں تاکہ وہ مسائل فوری طورپرحل ہوسکیں انہوں نے کہاکہ سوراب کے پریس اور نیوز ہاکروں سے ہماراہرممکن تعاون رہیگاتاکہ وہ اپنے فرائض اور بھی احسن طریقے سے جاری رکھ سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں