غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہر قسم کی تحفظ فراہم کی جاے گی، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ:صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مستقبل کی سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی ملاقات کے دوران یو اے ای اور حکومت بلوچستان کے باہمی تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال بھی گیا اس موقع پر محتدہ عرب امارات کے سفیر ابراہیم الزابی نے کہا کہ محتدہ عرب امارات کے حکومت اور عوام پاکستان اور یو ایس اے ای کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان اور محتدہ عرب امارات بردار ملک ہے اوربلوچستان اور محتدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کے کثیر مواقع موجود ہیں مشیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل سرمایہ کاری کے حوالے سے روشن ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے کام آنے والے برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ مشیر داخلہ میر ضیاء نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہر قسم کی تحفظ فراہم کی جاے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ محتدہ عرب امارات نے سیلاب سے متاثرہ 9 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔انہوں نے کہا کہ کارڈک سینٹر یو اے ای حکومت کی جانب سے بلوچستان کے عوام کیلئے تحفہ ہے۔ جو کہ قابلِ ستائش ہیں۔مشیرداخلہ نے کہا کہ کارڈک سینٹر کے قیام کو بلوچستان کے عوام اور حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں