آل پارٹیز اولسی کمیٹی برشور کا دھرنا دوسرے روز بھی بلوچستان اسمبلی کے سامنے جاری رہا

کوئٹہ (انتخاب نیوز)آل پارٹیز اولسی کمیٹی برشور، توبہ کاکڑی کا دھرنا دوسرے روز بھی بلوچستان اسمبلی کے سامنے جاری ہے تحصیل برشور کے علاقہ مکینوں کا دھرنا کل دن 3 بجے سے جاری ہے ضلع پشین کی 2 حصوں میں تقسیم کے بعد ہیڈکوارٹر کا مقام مسئلہ بن گیا ہے مظاہرین کا نئے ضلع کا ہیڈکوارٹر برشور کو قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز سہ پہر 3 بجے سے شروع ہونیوالا برشور کے مکینوں کا احتجاج تاحال بلوچستان اسمبلی کے سامنے جاری ہے مظاہرین کا احتجاج گزشتہ 2 ماہ سے جاری تھا جس میں پشین کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا 21 نومبر کو حکومت نے پشین کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں نیا ضلع برشور کاریزات کا ہیڈ کوارٹر خانوزئی کو بنایا گیا ہے مظاہرین کا مطالبہ ہے ضلع کا ہیڈ کواٹر تحصیل برشور کو بنایا جائے یا پھر برشور کو ضلع پشین میں ہی رہنے دیا جائے مطالبے کے حق میں مظاہرین کا دھرنا تاحال اسمبلی کے سامنے جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں