بلوچ لاپتہ افراد کے مسئلے پر 10 دسمبر کو کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس ہوگی، نصر اللہ بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام 10 دسمبر انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بلوچ لاپتہ افراد کے مسئلے پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں تمام سیاسی پارٹیوں و طلباءتنظیموں کے قائدین، انسانی حقوق و وکلاءتنظیموں کے رہنماﺅں اور صحافی و دانشوروں کو مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں شرکت کے لیے بلوچستان کے وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو بھی خصوصی دعوت دینگے، امید ہے کہ وہ اس کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ نصراللہ بلوچ نے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین سے گزارش کی کہ 10 دسمبر کو لاپتہ افراد کے مسئلے پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں اپنی شرکت یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں