پنجگور، سرکاری افسران کی لاپرواہی کے باعث دفاتر کا نظام درہم برہم

پنجگور (نمائندہ انتخاب) پنجگور میں بیشتر سرکاری دفاتر کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہیں، سرکاری افسران اپنے اسٹیشن پر ڈیوٹی دینے کے بجائے میٹنگز کے بہانے مہینے بھر کوئٹہ یا کراچی میں گزارتے ہیں اور دفتری امور کو چند کلرک کے حوالے کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف دفاتر کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا بلکہ عوام کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے، پنجگور میں مختلف محکموں کی کارکردگی صرف اور صرف کرپشن اور اقربا پروری محدود ہے، وہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کررہے جو بے چارے سرکاری ملازمین پنشن پر جارہے ہوتے ہیں سرکاری دفاتر میں افسران کی عدم دستیابی سے وہ مہینوں تک ایک دو دستخط کے لیے رک جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں عوامی حلقوں اور پنشنرز نے چیف سیکرٹری بلوچستان، کمشنر مکران اور ڈپٹی کمشنر پنجگور سے اپیل کی ہے کہ ان افسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں