بی ایس او شال زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد، نذیر بلوچ صدر اور عاطف بلوچ جنرل سیکریٹری منتخب

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شال زون کا جنرل باڈی اجلاس زونل آرگنائزر نذیر بلوچ کی صدارت میں گورنمنٹ ڈگری کالج میں منعقد ہوا جس میں بی ایس او کے مرکزی چیئرمین جہانگیر منظور بلوچ مہمان خاص اور مرکزی جونیئر جوائنٹ سیکرٹری عاطف شانے بلوچ، مرکزی کمیٹی اراکین بانک نمرہ بلوچ اور صمند بلوچ اعزازی مہمان تھے۔
اجلاس کی شروعات شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی کے بعد بلوچ راجی سوت سے کیا گیا۔ اجلاس میں مرکزی چیئرمین کا خطاب،سیکرٹری رپورٹ، تنقیدی نشست،قومی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور و تنقیدی نشست اور آئندہ کا لائحہ عمل کے ایجنڈے زیربحث رہے۔

اجلاس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او شعوری بنیادوں پر منظم انداز میں بلوچ طلباء و طالبات کی رہنمائی کر رہی ہے۔ بی ایس او کے نوجوان وقت و حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے شعوری سیاست کو اپنائیں ہوئے ہیں۔ طلباء سیاست اور بی ایس او کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو شال زون کی اہمیت ہمیشہ غیر معموی رہا ہے ۔ شال کے اداروں سے نوجوانوں نےشعور وفکر سے لیس ہوکر پختہ نظریہ کو پروان چڑھانے میں کردار ادا کیا ہے نوجوانوں کی فکر، کتاب دوستی میں بی ایس او کے بیرک تھامے جہد نے قومی تحریک کو قوت بخشی ہے یہی وجہ ہے کہ شال اور بی ایس او شال زون کی تاریخی اہمیت اب تک برقرار ہے۔ اسی وجہ تمام قوم پرست طلباء تنظیموں سیاسی پارٹیوں اور دیگر طبقہ نظریں شال کی سیاست پر ہیں دوسری جانب شال کی سیاست کو کمزور کرنے کیلئے اداروں پر اجارا داری اور انتظامی قبضے کو دوام بخشا جارہا ہے۔ اداروں کے ہاسٹلز میں فورسز کی اثر رسوخ سیاسی فضا کیلئے خوف پیدا کررہے ہیں۔ عدم تشدد کی راہ پر چل کر شعور، قلم کتاب کی بات کرنے والے تنظیموں اور نوجوانوں کیلئے پرامن جدوجہد کے دروازے بند کیے جا رہے ہیں ۔ایک سازش کےتحت سیاسی سوچ کو ختم کرنے کیلئے پوری کوشش کی جارہی ہےتاکہ بلوچ نوجوان منتشر ہوکر قومی حقوق کی پرامن جدوجہد سے دستبردار ہوں۔شال کے تمام تعلیمی ادارے تعلیمی بحران کا شکار ہیں حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے ادارے خستہ حالی کا شکار ہے سڑکوں ندی نالوں کی مد میں عربوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں مگر تعلیمی اداروں کو کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جاتی۔ بلوچ نوجوانوں کو تعلیم، شعوری سیاست اور پر امن سیاسی جدوجہد سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہیں جسے بی ایس او نے کبھی کامیاب ہونے نہیں دیا اور آگے بھی ہونے نہیں دیا جائے گا۔

آئندہ کے لائحہ عمل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور شال زون کے آرگنائزنگ کمیٹی کی آئینی مدت پورا ہونے پر کمیٹی تحلیل کی گئی۔ جس کے بعد اکثریت رائے سے مرکزی چیئرمین کے سربراہی میں الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے زونل کابینہ کیلئے الیکشن کرائے جس کے تحت نذیر بلوچ زونل صدر، اسرار بلوچ سینیئر نائب صدر، اورنگزیب نوشیروانی جونیئر نائب صدر، عاطف رودینی بلوچ جنرل سیکرٹری، کامران رودینی بلوچ سینیئر جوائنٹ سیکرٹری، عاطف بگٹی جونیئر جوائنٹ سیکرٹری اور عادل بلوچ پریس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں