ایپکا بلوچستان کا فزیو تھراپسٹ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ، کوئٹہ میں ایک روزہ قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری نے ایپکا ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں اور یونٹ عہدیداروں کے ہمراہ فزیو تھراپسٹ ایسوسی ایشن کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دور کرکے فزیو تھراپسٹ ایسوسی ایشن کے مطالبات کی حمایت میں ورکنگ ڈیپارٹمنٹ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کوئٹہ کے سرکاری دفاتر میں ایک روز کیلے قلم چھوڑ احتجاج کا اعلان کردیا۔ وفد میں ایپکا بلوچستان کے ترجمان غلام سرور مینگل ایپکا کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ارباب عبدالخالق کاسی سینئر نائب صدر سعید ترین فیاض بھٹو عبدالقادر رئیسانی احمد جان کرد حاجی محمد عارف بنگلزئی‘غلام نبی محمد حسنی یونٹ کے عہدیدار ایپکا کالج آف ٹیکنالوجی کوئٹہ کے صدر مہراللہ سمالانی ایپکا بی ایم سی یونٹ کے صدر سید باسط شاہ ہیلتھ یونٹ کے صدر حضرت علی کاکڑ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے صدر نصیب اللہ کاکڑ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے منظور احمد محمد انور شاہوانی حاجی عبدالمنان لہڑی محمد ندیم اور دیگر شامل تھے ایپکا ضلع کوئیٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری نے فزیوتھراپسٹ ایسوسی ایشن کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی بے حسی کا انتہا ہے فزیوتھراپسٹ کے دوست زندگی اور موت کے کشمکش میں حکمرانوں کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی فزیوتھراپسٹ سے موجود ہ حکومت نے جووعدہ کیا ہے حکومت کو چاہئے کہ اپنے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچاے ہم حکومت کو باور کرانا چاہتے ہے کہ یہ ہمارے بھائی ہے بلوچستان کے فرزندوں کو اس طرح سسک سسک کر مرنے نہیں دینگے ایپکا فزیوتھراپسٹ کے مطالبات کو جائز مانتے ہوے انکے لیے ہرسطح پر آواز بلند کریگی کل بروز ہفتہ ورکنگ ڈیپارٹمنٹ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں مکمل قلم چھوڑ احتجاج کا اعلان کردیا ان دو ڈیپارٹمنٹ میں کل قلم چھوڑ احتجاج ہوگی۔


