کوئٹہ ،اعظم سواتی کیخلاف کچلاک پولیس سٹیشن میں بھی مقدمہ درج
کوئٹہ(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف اداروں کیخلاف بیان بازی پرکوئٹہ میں بھی مقدمہ درج ہو گیا۔ پی ٹی آئی سینیٹر کیخلاف کچلاک پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے راولپنڈی میں تقریر کے دوران اداروں کیخلاف بات کی ،اعظم سواتی نے اداروں کیخلاف لوگوں کو اکسایا۔
Load/Hide Comments


