کوئٹہ میں سردی کی شدت، گیس پریشر میں کمی سے صارفین شدید مشکلات سے دوچار
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی گیس پریشر میں کمی کی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے، کوئٹہ سریاب کسٹم کے علاقے رحیم ٹاؤن اصغرآباد میں گیس پریشر میں کمی کے سبب عوام باالخصوص طلباء و طالبات کو امتحانات کی تیاری میں مشکلات جبکہ خواتین کو امور خانہ داری میں پریشانی کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہا ر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ضیاء جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے، کئی بار سوئی سدرن گیس کمپنی کو شکایت کی ہے لیکن کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ہے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو مجبوراًسریاب کسٹم کے عوام روڈ بلاک کر کے احتجاج پر مجبور ہونگے۔
Load/Hide Comments


