قطر فیفا ورلڈ کپ، مراکش کا شاندار کھیل، بیلجئم کو دو گول سے شکست

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بیلجیئم کو 2 صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کر دیا۔ مراکش کی جانب سے پہلا گول 73 ویں منٹ میں عبدالحامد نے کیا جبکہ دوسرا گول میچ کے اختتامی مراحل میں ذکریا نے اسکور کیا۔ بیلجیئم کے خلاف فتح کے بعد مراکش گروپ ایف میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل رواں ورلڈکپ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن جبکہ جاپان نے جرمنی کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ بیلجیئم فیفا کی عالمی رینکنگ میں دوسرے جبکہ مراکش 22 ویں نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں