روس سے سستا خام تیل خریدنے کے حوالے سے پاکستانی وفد ماسکو روانہ
لاہور (انتخاب نیوز)روس سے سستا خام تیل خریدنے کے حوالے سے پاکستانی وفد ماسکو روانہ ہو گیا۔پیٹرولیم ڈویڑن کے ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وفد میں سیکریٹری پیٹرولیم محمد محمود اور دیگر حکام شامل ہیں، جو لاہور ایئر پورٹ سے ماسکو روانہ ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہو گی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور کے قریب تک تعمیر ہونی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا پرانا نام نارتھ ساوتھ پائپ لائن تھا۔
Load/Hide Comments


