گوادر کو فراہمی آب کیلئے کام جاری

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر اور صوبائی مشیر پی ایچ ای عبدالرشید بلوچ کی دلچسپی کے باعث گوادر شہر کو بلا تعطل فراہمی آب کے لیے 110 ملین روپے کی لاگت سے 17 کلومیٹر پیلیری تا پشوکان سب ڈویژن جیونی میں 225mm HDPE نئے پائپ لائن کی کھدائی کا کام جاری ہے نئی پائپ لائن کی تنصیب سے پشوکان اور ملحقہ علاقوں کو پانی کی بلاتعطل فراہمی کی جا سکے گی علاقہ مکینوں نے پانی جیسے اہم مسئلے کے حل کے لئے صوبائی حکومت کی خصوصی دلچسپی پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی مشیر پی ایچ ای لالا رشید بلوچ گوادر سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کا شکریہ ادا کیا ہے واضح رہے صوبائی حکومت گوادر کے مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے مزید ایسے کئی ایک منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے تا کہ گوادر جیسے اہم ساحلی شہر میں پانی کی کمیابی جیسے مسائل کو حل کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں