56 روز بعد ملک میں کل سے ٹرین آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگا

لاہور: کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر 56 روز بعد ملک میں کل بروز بدھ سے ٹرین آپریشن جزوی طور پر بحال ہوجائیگا۔ اس سلسلے میں پاکستان ریلوے اپ اینڈ ڈاؤن اطراف پر 30 مسافر ٹرینیں چلائے گا۔ ٹرین آپریشن کی جزوی بحالی کے لئے پاکستان، ریلویز لاہور ڈویژن نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ 30 ٹرینوں میں سے 22 مسافر ٹرینیں لاہور ریلوے سٹیشن پر رکا کریں گی جبکہ ان 22 میں سے 20 ٹرینیں لاہور سے چلا کریں گی۔ وزارت ریلوے نے جزوی ٹرین آپریشن کی بحالی کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ مذکورہ ایس او پیز ریلوے مسافروں اور ریلوے سٹاف پر لازم لاگو ہوگا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے نے لاہور ریلوے سٹیشن پر تھرمل سکینرز اور سینی ٹائزر کا انتظام کردیا ہے جبکہ ریلوے سٹیشن پر صرف ٹکٹ ہولڈر مسافر داخل ہوسکیں گے۔ (اے ملک)#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں