شریعت کے نفاذ کیلئے مسلح جدوجہد کی ضرورت نہیں، مفتی تقی عثمانی
کراچی (انتخاب نیوز)معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ شریعت کا نفاذ اہم ترین لیکن مسلح جدوجہد کی ضرورت نہیں۔پاکستان سے سودی نظام کے خاتمے سے متعلق کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ خوشی ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماسیمینار میں شریک ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بلاسود بینکاری کو عملی طور پر لاگو کیا جائے، مسلمانوں کے مختلف مکتبہ فکر میں سود سے متعلق کوئی اختلاف نہیں۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ سود کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے متفقہ آواز بلند کرنی ہے، حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ سود کے خاتمے کے لیے عملی کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ نظریاتی اختلافات کا دائرہ علمی حلقوں تک محدود رہنا چاہیے، ایسا فورم وجود میں آنا چاہیے جس میں سلگتے ہوئے مسائل پر متفقہ موقف پیش کیا جا سکے۔
Load/Hide Comments


