لاک ڈاؤن حکمت عملی پر حکومت، سپریم کورٹ ایک صفحے پر ہیں،زرتاج گل


اسلام آباد:وفاقی وزیرِ برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ کرونا وائرس از خود نوٹس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ حکومت سمجھتی ہے کہ سپریم کورٹ کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلے خوش آئند ہے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے سلسلے میں لاک ڈاؤن حکمت عملی کے حوالے سے حکومت اور سپریم کورٹ ایک ہی صفحے پر ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان اور مروجہ قواعد و ضوابط بھی وضح کر چکی ہے۔
Load/Hide Comments