بلاول اور فریال تالپور کے حلقوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

کراچی:الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے حلقوں میں انتخابی بیضابطگیاں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی ہے۔الیکشن کمیشن نے تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نو ٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین الیکشن کمیشن کے بدر ملک ہوں گے۔تحقیقاتی کمیٹی این اے 200 لاڑکانہ، پی ایس 10 اور 11 میں خلاف ورزیوں کی تحقیقات کریگی، کمیٹی میں نادرا سے غزالی زاہد، علی اصغر سیال اور پرویز احمد کلہوڑو شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں تمام کمیٹی ممبران کو چیئرمین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیٹی ان تین حلقوں میں انتخابی بیضابطگیوں کی انکوئری رپورٹ پیش کرے این اے 200 پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری اور پی ایس 10 سے آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کامیاب ہوئی تھیں جبکہ پی ایس 11 سے جی ڈی اے کے معظم علی خان کامیاب ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں