پشتونوں کو آگ وخون کے ایندھن کے طور پر مزید استعمال میں نہیں لایا جاسکتا، اے این پی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا ہے کہ انتہاپسندوں تخریب کاروں کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری پشتون خوا وصوبائی پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کو قتل کرنے کی دھمکی،کوئٹہ بلیلی میں خودکش حملے اور افغانستان کے شہر ایبک کے تعلیمی ادارے میں دھماکے کو تخریب کاروں کی نئی لہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پشتونوں کو مزید آگ وخون کے ایندھن کے طور پر استعمال میں نہیں لایا جاسکتا ان قوتوں سے پوچھا جائے جنہوں نے تخریب کاروں کو یہاں آنے کی دعوت دیں مزید خون خرابے کی بھی یہی لوگ ذمہ دار ہوں گے عزیز اللہ خان ایڈوکیٹ عزیز ماما کی پشتون قومی تحریک میں خدمات ناقابل فراموش ہے ضروت اس امر کی ہے کہ فکر باچاخان کے متعین کردہ اہداف کے حصول جن کیلئے سیاسی کارکنوں نے جہد کی تھی آج بھی حل طلب ہے کارکن اور ذمہ داران ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدر جمال الدین رشتیا صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباری آغا صوبائی یوتھ سیکرٹری ثنااللہ کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری نذرعلی پیر علی زئی کلیم اللہ کاکڑ حیات اللہ خان فیض محمد اچکزئی نے مغربی بائی پاس اخترآباد میں پارٹی رکن ماسٹر خلجی کے رہائش گاہ پر عزیزاللہ خان ایڈوکیٹ عزیز ماما کی13ویں برسی منعقدہ ہفتہ 3 دسمبر سہہ پہر 2بجے ظریف شہید آڈیٹوریم سائنس کالج تیاریوں کے سلسلے میں اخترآباد، ہزارگنجی،کلی خزان،کلی گلزار،سریاب کے بنیادی یونٹ صدور جنرل سیکرٹریز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ملک عبدالحکیم کاکڑ بہرام خان خروٹی بھی موجود تھے مقررین نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی اپنے اکابرین کے ایام قومی فرض سمجھ کر سر انجام دیتے رہینگے آج ہم ایسے حالات میں یہ دن منانے جارہے ہیں جب پشتونوں پر ایک بارپھر خوف ڈر وحشت غالب کیا جارہاہے آج ہم بحثیت قوم ان قوتوں سے پوچھنے میں حق بجانب ہوں گے جنہوں نے تخریب کاروں، انتہاپسندوں کو یہاں آنے کی دعوت دی، بلیلی میں خود کش دھماکہ اور پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک کو قتل کی دھمکیاں دینے والوں کے محاسبے کے ساتھ ساتھ ان کے سر پرستوں کو بھی قوم کے سامنے بے نقاب کر ناہوگا مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ہفتہ 3دسمبر سہہ پہر 2 بجے ظریف شہید آڈیٹوریم سائنس کالج میں عزیز اللہ خان ایڈوکیٹ عزیز ماما کی یاد میں منعقدہ یاد ریفرنس منعقد کیا جائیگا پارٹی ذمہ داران اور کارکنوں کو بھر پور شرکت کی تاکید اور یہاں کے تمام جمہوریت پسند قوم دوست وطن دوست قوتوں سے شرکت کی استدعا کرتے ہیں دریں اثنا آج عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ سٹی سرکل کے بنیادی یونٹوں کے صدور سیکرٹریز کا مشترکہ اجلاس سہہ پہر 3بجے ضلعی نائب صدر سید یاسین آغا کی رہائش گاہ منعقد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں